the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پنڈھر پور، (مہاراشٹر)، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں تیرتھ استھان پنڈھر پور کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے مقصد سے کئی سڑک پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور تقریباً 11,000 کروڑ روپے کے ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
جناب مودی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شری سنت گیانیشور مہاراج پالکی مارگ (این ایچ -965) کے پانچ حصوں اور شری سنت توکارام مہاراج پالکی مارگ (این ایچ -965G) کے تین حصوں کو چار لین کرنے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، ان قومی شاہراہوں کے دونوں اطراف 'پالکیوں' کے لیے مخصوص واک ویز تعمیر کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق، دیوے گھاٹ سے موہول تک سنت گیانیشور مہاراج پالکی مارگ کے تقریباً 221 کلومیٹر طویل حصے اور پٹاس سے ٹونڈلے-بونڈالے تک سنت توکارام مہاراج



پالکی مارگ کے تقریباً 130 کلومیٹر طویل حصے کو چار لین بنایا جائے گا۔ ان چار لین سیکشنز کے دونوں اطراف 'پالکیوں' کے لیے مخصوص واک ویز بنائے جائیں گے۔
ان چار لین اور وقف شدہ واک ویز کی تخمینہ لاگت بالترتیب 6690 کروڑ روپے اور تقریباً 4400 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔
مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کھوسیاری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر جناب مودی نے کہا، 'دو دن پہلے مجھے کیدارناتھ میں آدی شنکراچاریہ جی کی تجدید شدہ سمادھی کی خدمت کرنے کا موقع ملا اور آج بھگوان وٹھل نے پنڈھر پور میں اپنے باقاعدہ قیام گاہ پر آپ سب کے درمیان میرے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ اس سے بڑی خوش قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایشور کی کرپا پانے کی خوش قسمتی ملی ۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.