the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
آگرہ:07دسمبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اترپردیش کی تاج نگری آگرہ میں میٹر ریل پروجکٹ کے تعمیراتی کام کا ورچول پروگرام کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر 15ویں واہنی پی اے سی پریڈ میدان میں منعقد پروگرام میں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔
سنگ بنیاد رکھنےکے بعد مودی نے کہا'آگرہ میں اسمارٹ سہولیات کو فروغ دینے کے لئے پہلے ہی تقریبا 1000کروڑ روپئے کے پروجکٹ پر کام چل رہا ہے۔ گذشتہ سال جس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا تھا۔ وہ بھی اب بن کر تیار ہے۔8000کروڑ روپئے سے زیادہ کی قیمت یہ میٹرو پروجکٹ، آگرہ میں اسمارٹ سہولت کے قیام سے متعلق مشن کو مضبوطی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ تھی کہ پروجکٹوں کا اعلان تو کردیا گی اتھا لیکن رقم کے



انتظام پرزیادہ دھیان نہیں دیا گیا تھا۔ اس لئے پروجکٹوں سالوں سال تک التواء کا شکار رہے۔ میری حکومت نے نئی پروجکٹوں کے آغاز کے ساتھ ان کے لئے بجٹ کا انتظام کرنے پر بھی دھیان دیا۔
اس موقع پر مسٹر یوگی نے کہا کہ آگرہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک نیا متبادل میٹروں کے طور پر شروع ہورہا ہے۔ آگرہ ہمیں 26 لاکھ آباد ی ہے ساتھ ہی فی سال لاکھوں سیاح یہاں آکر سیاحت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہاں کے ماحولیات میں دقت آرہی تھی۔میٹرو ریل کے وجود میں آنے کے بعد آلودگی میں کمی آئے گی اور آمدورفت بہتر ہوگا۔
وزیر برائے شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ آگرہ میں اچھا کام کیا ہے۔ پورے ملک میں 100اسمارٹ سٹی میں آگرہ چوتھے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت نے سال 2004سے 2014تک صرف 150کروڑ روپئے شہری ترقیاتی پروجکٹس پر خرچ کیا تھا۔ جبکہ مودی حکومت کے 2014سے 2020 کے میعاد کار میں 10لاکھ کروڑ سے زیادہ کا کام ہوچکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.