نئی دہلی،25دسمبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے سات ریاستوں کے 8350سے زیادہ گرام پنچایتوں کے زمین کے پانی کو درست کرنے والےاٹل بھوجل پروجیکٹ کا بدھ کو یہاں آغاز کیا مسٹر مودی نے دارالحکومت کے وگئاب بھون میں منعقد پروگرام کے دوران اس منصوبے کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ اٹل بھوجل پروجیکٹ سے مہاراشٹر ،کرناٹک،مدھیہ پردیش،اترپردیش،ہریانہ،راجستھان اور گجرات کو زمین سے پانی اٹھانے میں بہت مدد ملےگی۔ان سات ریاستوں کے 78ضلعوں
میں 8350سے زیادہ گرام پنچایتوں میں زمین کے پانی کی حالت میں بہتری ہوگی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پنچایتوں میں زمین کے پانی کی حالت بہت ہی تشویش ناک ہے۔اس کا بہت بڑا خمیازہ وہاں کے لوگوں بھگتنا پڑرہا ہے۔لوگوں کو ان دقتوں سے آزادی ملے،آبی سطح میں بہتری ہو اس کےلئے ہمیں بیداری مہم چلانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے واجپئی جی کا خواب پورا ہوا۔پانی کا مسئلہ اٹل جی کے دل کے کافی قریب تھا۔پانی کا بحران سبھی کےلئے بےحد تشویش ناک موضوع ہے۔