جے پور ، 6 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر ملکار جن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پہلے عوام سے جو وعدے کئے گئے آج تک پورے نہیں ہوئے اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، کچھ نہ کچھ نیا جھوٹ بول کر آتے ہیں۔
مسٹر کھڑگے
ہفتہ کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں ہماری حکومت آتی ہے تو ہم عوام کو دی گئی تمام ضمانتوں پر عمل درآمد کریں گے ، ہم جھوٹ بولنے والوں میں سے نہیں، جیسا کہ مودی جھوٹ بولتے ہیں اور ہر جگہ جاتے ہیں کچھ نہ کچھ نیا جھوٹ بول کر آتے ہیں۔