نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوکری دینے میں نہیں بلکہ نوکریوں کے نام پر ’نیوز‘ بنانے میں مہارت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اگلے دو سالوں کے دوران ملک میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن ان کا یہ وعدہ بھی ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے جیسا محض ’جملہ‘ ثابت
ہوگا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ آٹھ سال پہلے نوجوانوں کو ہر سال2 کروڑ نوکریوں کا’ 'مہاجملہ‘دینے والے مودی جی نے ایک بار پھر نوجوانوں کو اگلے 1.5 سالوں میں 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جب 60 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں تو 10 لاکھ نوکریوں کی بات کرکے آپ کس کو گمراہ کررہے ہیں مودی جی؟ وزیر اعظم نوکریاں پیدا کرنے کے ماہر نہیں ہیں بلکہ نوکریوں کی خبریں بنانے میں ماہر ہیں۔