اوجین/14مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی میرے والد کی توہین کرتے ہیں، دادی اور پردادا کے بارے میں بولتے ہیں لیکن میں انکے خاندان اور انکے والدین کی توہین کبھی نہیں کرونگا-
سال 2018 کے انتخابات کی اور اشادرہ کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہم نے مدھیہ پردیش "
چھتیس گڑھ او رراجستھان میں پیار سے انکو (بی جے پی) ہرایا اور 2019 میں ہو رہے لوک سبھا انتخابات میں بھی ہم پیار سے انکو ہرانے جارہے ہیں-
اوجین لوک سبھا سیٹ کے کانگریس امیدوار بابولال کی حمایت میں ترانہ قصبے میں انتخابی ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے راہل نے کہا، ہم کسی سے نفرت نہیں کرتے، ہندوستان کے سب لوگ ہمارے ہیں-