ابوظہبی،14 فروری (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز سوامی نارائن فرقہ کی موجودگی میں منتروں کے جاپ کے درمیان ابوظہبی کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔ ہلکے گلابی ریشمی کرتا پاجامہ، بغیر آستین والی جیکٹ میں ملبوس وزیر اعظم نے مندر کی افتتاحی تقریب میں پوجا کی رسومات میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے 'عالمی آرتی' میں بھی شرکت کی جو
بوچاسن میں واقع شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا کے ذریعہ دنیا بھر میں سوامی نارائن فرقے کے 1200 سے زیادہ مندروں میں ایک ساتھ منعقد کی گئی تھی۔ قبل ازیں مودی نے مختلف برادریوں کے لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے یہاں پہلے ہندو مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔ دبئی-ابوظہبی شیخ زید شاہراہ پر الرحبہ کے قریب 27 ایکڑ رقبے میں تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا-