امریلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے امریلی ضلع میں تقریباً 4900 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ کر دیوالی اور گجراتی نئے سال سے پہلے ریاست کے لوگوں کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا۔
مسٹر مودی نے یہاں ایک عوامی تقریب میں امریلی اور اس کے آس پاس تقریباً 4,900 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس میں دو دھالہ میں بھارت ماتا سر دور کے افتتاح کے
ساتھ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ بھارت ما تا سر و ور ریاستی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے ڈھولکیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈھولکیا فاؤنڈیشن نے ایک چیک ڈیم کی گنجائش بڑھا کر 24.5 کروڑ لیٹر کیا ہے۔ امریلی ضلع میں جن ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں امریلی، جام نگر ، موربی، دیو بھومی دوار کا، جونا گڑھ ، پور بندر ، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع میں تقریباً 1600 ترقیاتی کام شامل ہیں۔