: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اوساکا، 28 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمہوریت کے تیئں ہندوستان کے عزم کو دہراتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جس طرح ’جے‘ کے معنی ہندوستان میں ’وجے ‘ ہوتے ہیں اسی طرح جاپان-امریکہ -ہندوستان (جے ) کاخاکہ دنیا میں جمہوری اقدار کو بحال کرنے میں كارگر ثابت ہو گا ۔ مسٹر مودی نے یہاں جی -20 چوٹی کانفرنس سے الگ ہندوستان ، امریکہ اور جاپان کے درمیان ہوئی سہ فریقی ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ مسٹر مودی نے جاپان کے اوساکا شہر میں ہوئے سہ فریقی مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے سے ملاقات کی ۔ مسٹر مودی نے حالیہ انتخابات میں
فتح حاصل کرنے پر انہیں مبارک دینے پر مسٹر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا’’ محترم صدر جی ہمیں مبارک باد دینے کے لئے آپ کا شکریہ ۔ ہمارے لئے ’جے‘ (جاپان، امریکہ اور ہندوستان ) کے معنی ہیں وجے - ہم سبھی تینوں ممالک جمہوریت کے تیئں پرعزم ہیں ‘‘۔ مسٹر مودی نے کہا’’ہم گزشتہ مرتبہ ارجنٹائن میں ملے تھے ۔ آج ہمیں دوبارہ ملنے کا موقع ملا ہے، ہمارے نقطہ نظر کو پہلے سے زیادہ قوت اور اعتماد ملا ہے ۔ میں مانتا ہوں کہ ہمارے درمیان بامقصد گفت و شنید ہوگی ۔ مسٹر مودی نے ہند بحیر ہ الکا ہل کے علاقے کے متعلق تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا بھی ذکر کیا ۔