: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریوڈی جنیر و، 19 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جی-20 سر براہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا، پرتگال، ناروے، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی اور ہندوستان کے ساتھ ان ممالک کے باہمی تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا وزارت خارجہ نے یہ اطلاع
دی۔ مسٹر مودی نے انڈو نیشیا کے صدر پر ابو و سو بیانتو سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ شعبوں میں ہندوستان۔ انڈو نیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اسے نئے شعبوں کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔