نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر دیے گئے ایک مبینہ بیان پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب کا دورہ کر کے پنجاب کے عوام کی توہین کی ہے اور اس سے پوری دنیا میں ’پنجابیت‘ گرد آلود ہوئی ہے کو داغدار کیا گیا ہے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسٹر مودی کے بیان کی بابت ایسا تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ملک کی شبیہ کو داغدار کیا
جاسکے۔ انہوں نے اس تنازعہ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے، اسے گھٹیا سیاست قرار دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے پنجاب اور قابل فخر ’پنجابیت‘ کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا پنجاب میں مبینہ طور پر یہ کہا،’اپنےوزیر اعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ زندہ لوٹ آیا‘، اس طرح کے الفاظ کا استعمال، ملک کی شبیہ کو داغدار کرتے ہیں اور دنیا کے سامنے ہماری شبیہ بگڑتی ہے۔ وزیر اعظم کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایک ریاست کی شبیہ کو خراب کریں اور ریاست کے عوام کو اس طرح کے الفاظ کہہ کر تذلیل کریں۔