نئی دہلی، 14 دسمبر(یو این آئی)سابق وزیراعظم اور کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھ سال قبل ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے جو وعدے کیے تھے انھیں پورا نہیں کیا۔
انہوں نے ہفتے کے روز یہاں رام لیلا میدان میں کانگریس کی
’بھارت بچاؤ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے 2024 تک ملک کی معیشت کو پانچ کھرب ڈالر کی بنانے کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے اور ہر سال دو کروڑ افراد کے لیے روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن یہ وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور ملک کے عوام کو محض گمراہ کیا گیا ہے۔