نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کےخیالات اور نظریات نے قوم کے لاکھوں لوگوں کوحوصلہ دیا ہے۔
ڈاکٹر مکھرجی کی آج 119 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا
’’ڈاکٹر مکھرجی کو میں ان کی یوم پیدائش پر پرخلوص احترام پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک سرشار محب وطن تھے، جنہوں نے ہندوستان کی ترقی میں غیر معمولی تعاون دیا۔ ملک کے اتحاد کو مزید مستحکم کرنے کی حوصلہ افزاءکوششیں کیں۔ ان کے خیالات اور نظریات قوم کے لاکھوں لوگوں کو مضبوطی دیتے ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1157