: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 مئی ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی یوم ٹکنالوجی کے موقع پر سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دن رات کام میں مصروف لوگوں کی تعریف کی ہے وزیر اعظم نے منگل کے روز سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ’’ قومی یوم ٹیکنالوجی کے موقع پر ہم اپنے سائنسدانوں کی کڑی محنت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سخت محنت کرنے والوں کو
سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم 1998 کے نیوکلائی تجربات کو فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ان تجربات نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا ۔ ہمارے سائنسدان اورموجد مشکل وقت میں ہمیشہ کھرے اترے ہیں اور انہوں نے چیلنج کا بخوبی مقابلہ بھی کیا۔ گذشتہ سال سے کووڈ وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ میں ان کے جذبے اور جوش کی ستائش کرتا ہوں‘‘ ۔