نئی دہلی،28 مئی (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویر ساورکر کو ان کی یوم پیدائش پر سلام کیا۔ویرساورکر کی آج 137 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے ویر ساورکر کو سلام
کرتے ہوئے لکھا،’’ویر ساورکر کی ہمت کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔ہم انہیں ان کی بہادری اور دوسروں کو آزادی کی لڑائی میں تعاون دینے کےلئے تحریک دینے اور سماجی اصلاح پر زور دینے کےلئے یاد کرتے ہیں۔‘‘