نئی دہلی145 29اگست (ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی یکم ستمبر کو دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم سے انڈیاپوسٹ پیمنٹ بینک کا افتتاح کریں گے اور اسی دن ملک بھر میں اس کی 650شاخیں اور 3250سروس سینٹروں(ڈاک گھروں) میں بینکنگ سہولیات ملنی شروع ہوجائیں گی۔
مسٹر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں آئی پی پی بی کے لئے ٹکنالوجی اور انسانی وسائل کے فروغ کے مد میں 635 کروڑ روپے کی اضافی رقم دینے کی تجویز کو بھی منظوری دی ۔ پہلے اس کے لئے 800 کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے جو اب بڑھ کر 1435 کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر مواصلات منوج سنہا نے اس فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال 31دسمبر تک ملک کے تمام ایک لاکھ 55ہزا ر ڈاک گھروں کو سروس سینٹروں کی شکل میں آئی پی پی بی سے جو ڑ دیا جائے گا۔اس کام کو پورا کرنے کی مدت کم کرنے کی وجہ سے 635کروڑ روپے کی اضافی رقم کی ضرورت پڑی جس میں چار سو کروڑ روپے ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ کے لئے اور 235کروڑ روپے انسانی وسائل کے فروغ کے لئے دئے جائیں گے۔
پہلے آئی پی پی بی کا آغاز 21 اگست کو ہونا تھا لیکن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات کی وجہ سے قومی سوگ کے سبب اے ملتوی کردیا گیا تھا۔