the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو، 4اپریل (ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کا اقتصادی ڈھانچہ پوری طرح سے تہس نہس ہوگیا ہے۔ مسٹر سبل نے جمعرات کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس منشور جاری کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں مائکرو ، چھوٹی اوردرمیانہ صنعت (ایم ایس ایم ای) شعبہ کو کافی نقصان جھیلنا پڑا ہے اور یہ بحران کی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ تمام سیکڑوں میں شبیہ ایک نئی گراوٹ آئی ہے اور سماجی انصاف سماجی ناانصافی کی شکل لے چکا ہے۔

انہوں نے اقتصادی



خوشحالی اور سماجی امپاورمنٹ کو ملک کے دو ستون قرار دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بحران کے ساتھ ہی دلتوں کی ماب لنچنگ اور 36ہزار سے زائد کسانوں کے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایک کروڑ دس لاکھ روزگارختم ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے 'اچھے دنوں' کے بارے میں بولنا ہی چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب اس پر کہنے سے کچھ ہونا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع کئے جانے کی بات سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوئی ہے۔ اسی لئے کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے' کانگریس وعدہ نبھائے گی ، ہم جو کہیں گے ، اسے پورا کریں گے' کے عنوان سے منشور جاری کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.