the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28اگست (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے چھ برس مکمل ہونے پر اس یوجنا کو مودی حکومت کی عوام پر مرکوزی اقتصادی پروگراموں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان کی وزارت سماجی,معاشی طورپر پسماندہ طبقات اور حاشیہ پر موجود لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
محترمہ سیتارمن نے اس موقع پر کہا کہ مالی شمولیت حکومت کی قومی ترجیح ہے کیونکہ یہ جامع ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ یہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ غریبوں کو انکی بچت کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں لانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ انہیں گاووں میں رہنے والے ان کے کنبوں کو آسانی سے پیسہ بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس سے انہیں اپنے کنبوں کو زیادہ سود لینے والے قرض سے نکلنے میں مددملتی ہے۔ اس عزم کے ساتھ



شروع کی گئی پردھان منتری جن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)ایک اہم پہل ہے جو دنیا میں سب سے بڑی مالی شمولیاتی پہلوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پندرہ اگست 2014کو اپنے یوم آزادی کے اپنے خطاب میں پی ایم جے ڈی وائی کا اعلان کیا تھا۔ 28اگست کو اس پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس موقع کو غریبوں کے شیطانی چکر سے آزادی کے جشن کے طورپر تعبیر کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ پردھان منتری جن دھن یوجنا مودی حکومت پر عوام پر مرکوز پروگراموں کی بنیاد رہی ہے۔ خواہ ڈائرکٹ بینی فٹ ٹرانسفر ہو یا کووڈ۔19سے متعلق مالی مدد، پی ایم کسان، منریگا کے تحت مزدوری میں اضافہ، لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس کور۔ یہ ہر بالغ کو بینک اکاونٹ فراہم کرانے کیلئے اٹھایا گیا پہلا قدم تھا جسے پی ایم جے ڈی وائی نے تقریباً مکمل کرلیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.