the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر آج کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی اب عوام پر مرکوز ہو گئی ہے، جو ملک کی سلامتی، تعاون، ثقافت اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے ساتھ عالمی سطح پرہندوستان کو اونچا مقام دلانے کے لئے کوشاں ہے۔
آج مودی حکومت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ نے ملک کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات پر روشنی ڈالی کہ 'مودی کی خارجہ پالیسی' کے آٹھ برسوں میں عوام مرکز میں رہے ہیں۔ یہ ایسی سفارت کاری ہے جو ہماری ترقی، سلامتی اور تہذیب کے لیے وقف ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کے عمل میں بنیادی تبدیلی، تیز، بدعنوانی سے پاک اور لوگوں



کی رہائش کے قریب ڈلیویری یقینی بنائی گئی ہے۔ کووڈ کے دور میں وندے بھارت مشن، یوکرین میں آپریشن گنگا وغیرہ، بیرون ممالک میں ہندوستانیوں کی حفاظت کے عزم کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کام کی جگہوں پر شہریوں کو حمایت اور تعاون دینا، پریشان حال ہندوستانیوں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز کی توسیع، ہندوستانی ہنرمندوں، پیشہ ور افراد، کارکنوں اور طلبہ کے لیے زیادہ کام کے مواقع، ہندوستانی سرمایہ کاری اور برآمدات نیز ملک میں روزگار پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اعتماد پر مبنی تعلقات کے ذریعے قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور ہندوستانی ثقافت کو فروغ دے کر عالمی اثر و رسوخ میں اضافہ ہماری خارجہ پالیسی کی نئی جہتیں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.