: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،یکم فروری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ عام بجٹ میں بہار کے رائے دہندوں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور معیشت کو تیز کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے جس سے معاشی صورتحال ابتر ہوتی
جا رہی ہے اور ترقی کی رفتار کمزور رہے گی اور ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف حاصل کرنے میں بہت سست ثابت ہوگی مسٹر چدمبرم نے کہا کہ بجٹ میں صرف انتخابی اعلانات کیے گئے ہیں جس میں بہار کے ووٹروں اور ٹیکس دہندہ متوسط طبقے کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔