the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 6ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ ملک کا کسان زرعی قوانین کو ختم کرنے کی مانگ پر طویل عرصہ سے دھرنا دے رہا ہے لیکن مودی حکومت ملک کے کاشتکاروں کی بات سننے کی بجائے کسانوں پر حملہ کروا رہی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز، ہریانہ اور اترپردیش کی حکومتیں کسانوں کو انصاف دینے کے بجائے کسان۔مزدوروں کی گاندھیائی تحریک کو دبانے اور کچلنے میں مصروف ہے۔تین زرعی سیاہ قوانین سے کسانوں کی روزی روٹی پرحملہ کرکے اور



انصاف مانگ رہے کسانوں کو دہلی نہیں آنے دیا جارہا ہے اور ان پر حملہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان گزشتہ نو مہینوں سے زیادہ وقت سے زراعت مخالف قوانین کو واپس لینے کی مانگ پر دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہیں اور دھرنا دے رہے ہیں۔ ان نو مہینوں کے دوران 800سے زیادہ کسان تحریک میں اپنی جان قربان کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کسانوں کی موت کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ کسانوں سے با ت چیت کے نام پر بی جے پی کے وزراء نے اینٹھ دکھائی، بات ماننے سے انکار کردیا اور تینوں سیاہ قوانین پر دوبارہ غور کرنے کرنے تک سے منع کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.