the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 16مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ مودی حکومت نے ’ون رینک ون پنشن‘ کے معاملے میں عدالت کے سامنے غلط حقائق پیش کرکے ملک کے فوجیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ فوجیوں کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت نے او آر او پی سے انکار کرکے ملک کے 30لاکھ فوجیوں اور سابق فوجیوں کو دھوکہ دیا ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے مکمل حقائق عدالت کے سامنے نہیں رکھے اور یہ بھی کہ یہ اس کا پالیسی فیصلہ ہے جس پر عدالت کچھ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے حکومت



سے دریافت کیا کہ کیا اس نے ملک کے 30لاکھ فوجیوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا۔ حکومت او آر او پی کو نافذ کرنے سے سپریم کورٹ کے سامنے انکار کررہی ہے۔ حکومت میں اوآر او پی پر بجٹ میں فیصلہ کیا گیالیکن اب حکومت کہتی ہے کہ اس کا اس بارے میں کوئی فیصلہ ہی نہیں تھا۔
ترجمان نے کہاکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے دوران خود وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت او آر او پی کو نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن اب انتخابات ختم ہوگئے تو وعدوں سے مکر گئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پانچ ریاستوں میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے حکومت کے وزرا نے ون رینک ون پنشن کی بات کی اور اب اس نے اسے پھر سے انتخابی جملہ بناکر رکھ دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.