نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کسانوں کے مطالبات پر کمیٹی کی تشکیل کی بات کی جا رہی ہے تو دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی کسان مخالف تینوں قوانین کو درست قرار دے رہے ہیں کانگریس میڈیا سیل کےانچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں جاری بیان میں حکومت
کو سیاسی طور پر بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ ملک میں ’بی جے پی حکومت‘ نہیں بلکہ ’کمپنی راج‘ ہے ،دھرنا، مظاہرہ، احتجاج اور تحریک ہی اس حکومت کا علاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سیاسی ’لالی پاپ اورجھنجھنا‘ پکڑانے کی بجائے تینوں کھیتی مخالف قوانین کو ختم کرنا چاہیے۔