نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت لائف انسورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اس سے عوام کا اس سے بھروسہ اٹھ جائے گا مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا،’ ایل آئی سی پر عوام کا بھروسہ ہے لہٰذا کروڑوں ایماندار عوام اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ مودی حکومت عوام کے مستقبل کو جوکھم
میں ڈال کر ایل آئی سی کو نقصان پہنچا رہی ہے جس سے عوام کا اس سے بھروسہ اٹھ رہا ہے۔ سامنے آنے والے اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال کے دوران ایل آئی سی کا غیر فعال اثاثہ 30000 ہوگیا ہے اور صورتحال یس بینک سے بھی خراب ہوگئی ہے۔