the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنڈی گڑھ،21مارچ(یواین آئی)پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ کورونا کے قہر اورمرکزکی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے مندی کی مار سےپریشان لوگوں کو مودی حکومت مہنگے پٹرولیم مصنوعات بیچ کر لوٹ رہی ہے۔
انہوں نے آج یہاں کہاکہ بین الاقوامی تیل بازار میں کچے تیل کی قیمت اب اپنی سب سے نچلی سطح پر ہیں لیکن مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت معیشت نازک دور سے گزر رہی ہے،ترقی کی شرح نچلی سطح پر ہے،روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں،لوگوں کی آمدنی کم ہورہی ہے اور بینک بند ہونے کے دہانے پرہیں۔ایسے برے اقتصادی حالات میں ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران سے حالات مزید خراب ہوگئے



ہیں۔
ان کے مطابق اقتصادی مندی کے ایسے حالات میں لوگ امید کرتے ہیں کہ ہماری حکومت ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن اسے ملک کی بدقسمتی کہا جائےگا کہ اس مشکل دور میں ہندوستانی حکومت لوگوں کی مشکلوں کوحل کرنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بےقابو کرکے ملک کے لوگوں اور کاروبار کو پوری طرح تباہ کرنے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے قہر کی وجہ سے معیشت کو بڑا خطرہ ہے توہندوستانی حکومت نے ٹیکس اور بڑھادئے ہیں تاکہ لوگوں تک کچے تیل کی قیمتوں میں آئی کمی کا فائدہ نہیں پہنچے۔
انہوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشکل اقتصادی حالات اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابوکیاجائے، لوگوں کی مدد کی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.