the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے مسائل پر سوال پوچھنے پر پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرنا جمہوریت کے خلاف ہے اور اس طرح کے قدم اٹھا کر مودی حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔
کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ جب کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے 13 دسمبر کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں ہونے والی کو تاہیوں کے خلاف آواز اٹھائی تو حکومت نے انہیں آج معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا، " پارلیمنٹ



میں سیکورٹی کی خلاف ورزیوں پر حکومت سے جواب مانگنے کے لیے اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کرنا ایک غلط اور غیر جمہوری قدم ہے۔ ایک طرف پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو احتساب کا مطالبہ کرنے پر معطل کیا جاتا ہے ، وہیں دوسری طرف شر پسندوں کو داخل ہونے میں مدد کرنے والے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے حکومت کے اس قدم کو جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ کو ر بڑ سٹیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب جمہوری عمل دکھاوے کے لیے بھی نہیں رہا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.