نئی دہلی، 10 دسمبر (یو ا ین آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت کسی کی نہیں سن رہی ہے اور وہ من مانی کرکے انسانیت کے خلاف جرم کررہی ہے مسٹر گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا ’’مودی حکومت غریبوں کے بنیادی حقوق چھین رہی ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں ہر طبقے کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا‘‘۔
کانگریس مواصلات کے محکمہ
کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت پر کسانوں کی بات نہ سننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک چلانے والے کسانوں کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’تاریخ میں یہ بھی درج ہوگا کہ جب اناج پیدا کرنے والے کسان 16 دنوں سے سڑکوں پر حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے، تب آپ سنٹرل وسٹا کے نام پر اپنے لئے ایک محل کھڑا کر رہے تھے۔ جمہوریت میں اقتدارجنون پورا کرنا نہیں، عوامی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا ایک ذریعہ ہوتا ہے‘‘۔