the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے تحت نہ صرف ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل رہی ہے بلکہ ملک کے نوجوانوں کو بھی دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
راجستھان سینک ویلفیئر بورڈ کے صدر اور سابق ایم پی لیفٹیننٹ کرنل مانویندر سنگھ نے جمعہ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے آج سے رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ تقریباً 50 ہزار ان



نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ ہواہے جو فوج میں بھرتی کے لیے مختلف امتحانات پاس کر چکے ہیں اور اب صرف میرٹ لسٹ میں نام آنے کا انتظار کررہے تھے، اس اسکیم کی وجہ سے ان کے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ کی وجہ سے اب فوج میں دو طرح کے فوجی ہوں گے۔ ان فوجیوں میں ایک وہ سپاہی ہے جسے پوری تنخواہ، الاؤنس اور دیگر تمام سہولیات ملیں گی اور دوسرے وہ ہیں جنہیں چار سال کے لیے رکھا جائے گا۔ اس سے فوجیوں میں مایوسی پھیلے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.