ممبئی24 ستمبر (یو این آئ ): این سی پی کے ریاستی ترجمان مہیش تاپسے نے کہا ہے کہ مودی سرکار لیبر ایکٹ اور کسان ایکٹ کو ختم کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح برتاؤ کررہی ہے۔
زوم کے ذریعے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہیش
تاپسے نے کسان و مزدور مخالف پالیسی ، جی ایس ٹی اور بہار انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی سرکار پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس عام آدمی کے حقوق کی تحفظ کے لئے نہیں بلکہ سرمایہ داروں کے مفاد کے لئے ہے ۔