نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے کہا ہے کہ چین نے سرحد پر ہندوستانی شہداء کی یاد گاروں کو منہدم کر دیا ہے لیکن مودی حکومت نے شہداء کی توہین پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے چین کے
سامنے گٹھنے ٹیک
دیے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے کہ مودی حکومت نے چین کے عزائم کے سامنے گٹھنے ٹیک دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ” چین پر اپنی دلال آنکھ ، موند کر بہادر فوجیوں کی قربانی کے ہر قطرے کی توہین کی۔