: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، 13 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور صحیح وقت پر تمام صحیح چیزیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا: میں نے جتنے وعدے کئے ہیں ان سب کو پورا کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے سونہ مرگ میں زیڈ مور ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں ریلی سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے وزیر اعظم کی طرف مخاطب ہو کر کہا : آپ نے یہ نے یہاں یوگاڑے کے موقع پر دلی کی دوری کو دور کرنے ، جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد
کرانے اور جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے تین وعدے کئے تھے ان میں سے دو کو آپ نے پورا کیا اب ریاستی درجے کی بحالی کے تیسرے وعدے کو پورا کرنا ہے'۔ نریندر مودی نے بظاہر اس بیان کے جواب میں کہا: ' آپ کو یقین کرنا ہو گا کہ یہ مودی ہے جو اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے'۔ انہوں نے کہا: 'ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے اور صحیح چیزیں صحیح وقت پر ہوں گی'۔ ان کا کہنا تھا: 'جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے اور میں اس تاج کو خوبصورت اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں'۔ نریندر مودی نے کہا: 'جموں و کشمیر میں امن کا ماحول چھایا ہوا ہے جس کے شعبہ سیاحت پر مثبت اثرات کو دیکھا جا رہا ہے