نئی دہلی 07 ستمبر(یواین آئی)کونگریس نے کورونا کی خطرناک صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 روز میں وبا پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی اس جنگ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ملک اب کورونا کاعالمی دارالحکومت بن گیا ہے اس
لیے مسٹر مودی کو بتانا چاہیے کہ کورونا کے خلاف وہ اب کیا قدم اٹھا رہے ہیں.۔
کانگریس کے چیف ترجمان اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 24 مارچ کو مسٹر مودی نے کہا تھا ،’’مہابھارت کی لڑائی 18 روزتک جاری تھی۔