وارانسی: 08 مارچ(ایجنسی) وزریر اعظم نریندر مودی نے خواتین کو " نئے بھارت کے نئے سنسکار" کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والی طاقت بتاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اب وہ باختیاری کے نئے پڑاؤ پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر بڑالال پور کے دین دیال ہستکلا سنکل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے ذریعہ کئے گئے چو طرفہ کوششوں کا نتیجہ اب صاف صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں ماں کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ بیٹیاں 'فائٹر جیٹ سے لیکر سمندر کے ساحل پر دفاعی شعبے میں تیزی سے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔
انہوں نے عالمی یوم خواتین کو 'فخر کا دن' بتاتے ہوئے کہا کہ آج وارانسی کے بابت پور واقع لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور مدھیہ پردیش میں ایک ٹرین کے چلانے کی پوری ذمہ داری خواتین نے سنبھالی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر خواتین نے اسی طرح سے اپنی طاقت و صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مسٹر مودی نے کہا کہ خواتین کو باختیار بنانے کے لئے معاشی، تعلیمی، سماجی اور قانونی سمیت ہر پہلو پر دھیان میں رکھتے ہوئے ان کی حکومت نے متعدد مہم چلائے ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں کی خواتین کواپنی مدد آپ ٹیم سے معاشی طور سے مضبوط بنانے کی کوشش میں کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ بیٹی بچاو۔بیٹی پڑھاؤ مہم سے لڑکیوں کے تعلیم کے تئیں کافی بیداری آئی ہے اور اب ہرکوئی تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے کے ساتھ ہی اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے لگا ہے۔
بیٹیوں کے تئیں سماج کا نظریہ بدلا ہے۔ قانونی طور سے بھی خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔ سرکاری اسکیموں میں انہیں اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ ان کے نام پر مکان اوردیگر اثاثوں کی رجسٹری کو ترجیح دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ خواتین کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے شرپسند و سماج دشمن عناصر کو پھانسی دینے کی تجویز کو قانون میں جگہ دی گئی ہے۔