نئی دہلی ، 29 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے زلزلے سے تباہ ہونے والے میانمار کے سینئر جنرل من آنگ لینگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں میانمار کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور امدادی کاموں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
آفات سے متعلق امدادی سامان، انسانی امداد، تیزی سے متاثرہ علاقوں میں
تلاش اور ریسکیو ٹیمیں بھیجنے کے لیے مسٹر مودی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ " میانمار کے سینئر جنرل ہز ایکسی لینسی من آنگ پلینگ سے بات ہوئی۔ تباہ کن زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک قریبی دوست اور پڑوسی کے طور پر ہندوستان اس مشکل وقت میں میانمار کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔