نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع بڑودہ میں سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت پر اظہار درد و غم کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’بڑودہ میں ہوئے سڑک حادثے سے دکھی ہوں۔ اس حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے تئیں میری
تعزیت۔ دعا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہو جائیں۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ بڑودہ میں آج صبح دو ٹرک کی شدید آج صبح ایک ٹیمپو اور ٹریلر میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔