نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا مسٹر مودی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ ” عظیم طبلہ نواز استاد ذاکر حسین جی کے انتقال سے
بہت دکھ ہوا ہے انہیں ایک حقیقی جینئس کے طور پر یاد رکھا
جائے گا جس نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کیا وزیر اعظم نے کہا کہ ذاکر حسین طبلے کو عالمی سطح پر بھی لائے اور لاکھوں لوگوں کو اپنی منفر د تال سے مسحور کیا۔