نئی دہلی، 8 مئی ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد مہیا کرانے کی ہدایات دی ہیں ۔ مہاراشٹر میں بدنا پور اور كرماڈ کے درمیان جمعہ کی صبح
ایک مال گاڑی سے کٹ کر کم از کم 14 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے اس حادثے پر گہرا افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے بات کر کے حادثے کی معلومات حاصل کی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کہا ہے ۔