نئی دہلی,16 مئی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اترپردیش کے اورئیا میں سڑک حادثے میں لوگوں کے مارے جانے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ کر کے کہا،’’اترپردیش کے اورئیا میں سڑک حادثہ بےحد تکلیف دہ ہے۔حکومت راحت کام میں مستعدی سے لگی ہے۔اس
حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،ساتھ ہی زخمیوں کے جد ازجلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ اورئیا میں قومی شاہراہ دو پر صدر تھانہ علاقے کے تحت چروہلی گاؤں میں ہفتے کی صبح ہوئے اس حادثے میں 24 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔