نئی دہلی، 08 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام میں ہوئے کشتی کے ایک حادثہ پر بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی
ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا:’’آسام میں ہوئے کشتی کے حادثہ سے غم زدہ ہوں۔ مسافروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میں سبھی کی حفاظت اور فلاح کی دعا کرتا ہوں۔‘‘