نئی دہلی ، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان پارلیمنٹ کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا مسٹر مودی نے یہاں منگل کے روز بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز راجیہ سبھا میں کافی کم تعداد میں بی جے پی کے ارکان موجود تھے ، انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ قبائل سے متعلق ایک بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی
تجویز منظور ہوگئی تھی۔بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 79 ووٹ پڑے۔
وزیر اعظم نے اولمپک میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور تمام اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کو فروغ دیں۔ اولمپک میں ہندوستان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کو فروغ دیں اور ساتھ ہی تغذیے کی کمی کے مسئلے پر توجہ دینے اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو فروغ دینے کی اپیل کی۔