نئی دہلی،25 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں عمارت منہدم ہونے سے ہلاک شدہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے مسٹر مودی منگل کو ٹویٹ کر کہا،’’مہاراشٹر کے رائے گڑھ کے مہاڈ میں عمارت منہدم ہونے کی اطلاع ملنے سے دکھی ہوں۔ان کنبوں کے تئیں تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس حادثے میں کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے
کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی اور این ڈی آر ایف کی ٹیم جائے وقوع پر راحت اور بچاؤ کاموں میں لگی ہیں اور ہر ممکن مدد مہیا کرائی جارہی ہے۔‘‘
مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ میں پیر کی شام ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 15 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔موصول اطلاع کے مطابق حادثے میں اب تک 60 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ملبے میں قریب 25 لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔