نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والی 16ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس اور 28 اکتوبر کو برونئی کی صدارت میں ورچول منعقد ہونے والی 18ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں اس بڑے سفارتی گروپ میں آسیان کے دس رکن ممالک میانمار ، تھائی لینڈ ، فلپائن ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا ، سنگاپور ، انڈونیشیا ،
لاؤس ، کمبوڈیا اور ویت نام ، امریکہ کے علاوہ ، ہندوستان ، چین ، جاپان جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہنما شرکت کریں گے۔
16ویں ایسٹ ایشیا سمٹ میں بحری سلامتی، دہشت گردی، کووڈ تعاون سمیت علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گرین ٹیکنالوجی کے ذریعے ذہنی صحت ، سیاحت اور معاشی بحالی پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس کی تیاری میں ہندوستان کا بھی اہم کردار ہے۔