نئی دہلی 30 مئی (ایجنسی) مودی حکومت میں وزیر خارجہ رہیں محترمہ سشما سوراج نئی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گی۔
سمجھا جاتا ہے کہ محترمہ سوراج سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرح ہی صحت کی وجہ سے
کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے صحت کی وجوہات کی وجہ سے ہی اس بار لوک سبھا کا الیکشن بھی نہیں لڑا تھا۔
محترمہ سوراج گزشتہ سال طبیعت خراب ہونے کے بعد چند ماہ تک وزارت خارجہ کا کام کاج نہیں دیکھ پائی تھیں۔