نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں گھناؤنے دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے آج دیر شام یہاں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (سی سی ایس) کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
مسٹر مودی پہلگام حملے کے بعد سعودی
عرب کا دورہ مختصر کرتے ہوئے آج صبح دارالحکومت واپس لوٹے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال ، وزیر: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ سکریٹری و کرم مصری کے ساتھ ہوائی اڈے پر ملاقات میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر داخله امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سی سی ایس میٹنگ میں شرکت کی۔