واشنگٹن ، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے امریکہ کی نائب صدر اور آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کو معنی خیز اور انڈو پیسیفک خطے کے حق میں قرار دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کواہم قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’میرے اچھے دوست ، وزیر اعظم سکاٹ موریسن کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے ۔ ہم نے
تجارت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ‘‘۔
وہیں جاپان کو ہندوستان کے سب سےاہم شراکت داروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکتداری بڑھانے والے مختلف موضوعات پر جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا کے ساتھ بہترین بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورجاپان کی مضبوط دوستی پورے خطے کے لیے اچھی ہے۔