the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت حاصل کرنے پر وزیراعلی اروند کیجری وال کو مبارک باد دی ہے۔
مسٹر مودی نےمنگل کو ٹوئٹر پر کہا کہ ’’آپ پارٹی اور مسٹر اروند کیجری وال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارک باد۔ دہلی کےلوگوں کی امیدوں کو پورا کرنےکےلئےانہیں بہت بہت مبارکباد۔‘‘
مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کےلئے وزیراعلی مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘مسٹر کیجری وال نے مسٹر سنگھ کو مبارک باد کے لئےشکریہ کہا۔بی جےپی کے صدر جگت پرکاش نڈا نےکہا کہ بی جے پی اس عوامی حمایت کو قبول کرتے ہوئےمثبت اپوزیشن کا کردار نبھائےگی اور دہلی کی ترقی سے جڑے ہر مسئلہ کو ترجیحی



بنیاد پر اٹھائے گی۔
انہوں نےکہا کہ ’’اس یقین کےساتھ کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کو ترقی دے گی، میں مسٹر کیجری وال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘
انتخابات میں جیت کےلئےمسٹر کیجری وال کو مبارک باد دینےکی لائن لگ گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، سابق وزیراعلی این چندربابو نائیڈو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کےلیڈر شرد پوار، مہاراشٹر کےوزیراعلی ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ کےوزیراعلی ہیمنت سورین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کےلیڈر سیتا رام یچوری، سی پی آئی کےلیڈر اتل انجان،راشٹریہ جنتا دل کےلیڈر تجیسوی یادو، دراوڑ مینتر کزگم کے لیڈر ایم کےاسٹالن، کیرلہ کےوزیراعلی پنارئی وجیئن نےبھی مسٹر کیجری وال کو مبادک دی اور مسٹر کیجری وال نےانہیں مبارک باد دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.