نئی دہلی، 23 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیواولمپک کے لئے جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کو مبارک باد پیش کی ہے وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا، ’’وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا اورجاپان کوٹوکیواولمپک و
پیرالمپک کے لئے بہت بہت نیک خواہشات۔ اس اولمپک میں ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی غیرمعمولی کارکردگی کے لئے منتظرہیں!‘‘
قابل ذکر ہے کہ کھیلوں کے مہاکبھ کہے جانے والے اولمپک کھیل آج سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں شروع ہورہے ہیں۔