نئی دہلی، 14ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے سنیچر کو ہندی دیوس کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہندی دیوس پر آپ تمام کو بہت بہت مبارکباد۔ زبان کی سادگی، آسانی اور شائستگی اظہار کو معنی دیتی ہے۔ہندی نے ان پہلووں کو خوبصورتی سے شامل کیا ہے۔
ہر برس
14ستمبر کو ’ہندی دیوس‘ منایا جاتا ہے۔ اس دوران سرکاری وزارتوں میں ہندی پکھواڑے کا انعقاد کرکے ہندی میں نمایا ں خدمات انجام دینے والے حکام اور ملازمین کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ محکموں کے ذریعہ قومی زبان ہند ی کے تئیں بیداری بڑھانے کیلئے اس دوران کئی ہندی پروگرام، مقابلے، مشاعرے اور سیمناروں کا انعقاد کیاجاتا ہے۔