: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 8 نومبر ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ مسٹر اڈوانی آج 92 برس کے ہوگئے ۔مسٹر مودی نے بی جے پی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ’ بنیادی نظریہ‘ کو لے کر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرنے کے لئے ان کی تعریف کی ۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’اڈوانی جی کے لئے عوامی خدمات ہمیشہ اقدار سے منسلک رہی ۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے بنیادی نظریہ کو لے کر سمجھوتہ نہیں کیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’بات جب ہمارے جمہورت کے تحفظ کی آئی، وہ (مسٹر اڈوانی) سب سے آگے کھڑے رہے ۔ایک وزیر کے طور پر ان کی انتظامی مہارت کی ہر
جگہ تعریف ہوتی ہے ۔ مسٹر اڈوانی جی نے بی جے پی کو تراشنے اور مضبوطی دینے کے لئے دہائیوں تک سخت محنت کی ‘‘۔وزیر اعظم نے لکھا’’اگر برسوں کے دوران ہماری پارٹی ہندوستانی سیاست کا ایک اہم ستون کے طور پر ابھری ہے تو اس کا کریڈٹ مسٹر اڈوانی جی جیسے لیڈر کو جاتا ہے ۔ وہ ایک دانشور ، ایک سیاستدان اور سب سے با وقار لیڈروں میں سے ایک ہیں ۔ ہمارے باشندوں كو کو بااختیار بنانے کی سمت میں مسٹر اڈوانی جی کی غیر معمولی خدمات کو ہندوستان ہمیشہ یاد رکھے گا‘‘۔ انہوں نے کہا’’مسٹر اڈوانی کی سالگرہ پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں ‘‘۔ واضح ر ہے کہ مسٹر اڈوانی کی پیدائش آٹھ نومبر 1927 کو ہو ئی تھی ۔