: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تمام اہلکاروں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے اور قوم کے تئیں ان کے غیر متزلزل لگن اور مضبوط جذبے کی تعریف کی ہے۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کو ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر سی آر پی ایف
انڈیا کے تمام اہلکاروں کو میری نیک خواہشات۔ قوم کے لیے ان کی اٹوٹ لگن اور انتھک خدمات واقعی قابل تحسین ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمت اور عزم کے اعلیٰ ترین معیارات پر قائم رہا ہے۔ ہماری قوم کو محفوظ رکھنے میں ان کا کردار بھی اہم ہے۔ یہ فورس آج کے دن 1939 میں قائم ہوئی تھی۔ فورس کا ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں ہے۔اس فورس میں ملازمین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔